قومی کتاب میلے میں آسٹریلیا سے آئے ہوئے رائٹر ریحان علوی کی کتب پر افتخار عارف کی گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ این بی ایف کے قومی کتاب میلے کے دوسرے روز بھی ممتاز اہل قلم اور شعراء نے اپنی بھرپور شرکت سے پروگراموں میں جان ڈال دی ۔ادارہٴ فروغ قومی زبان کے چیئرمین اور نامور شاعر افتخار عارف بھی انہی معتبر متحرک اور سینئر شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے کتاب میلے کے اہم ترین علمی و ادبی پروگراموں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام میں آسٹریلیا سے آئے ہوئے رائٹر ریحان علوی کی کتب پر افتخار عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحان اپنی شخصیت ، گفتگو اور تحریر میں ایک معصوم شخص ہے۔ افتخار عارف نے ہجرت کے موضوع کے پس منظر میں 20ویں صدی کے آغاز کا حوالہ دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا اور بہت سے دیگر علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں باہر گئے ۔ یورپ اور امریکہ وغیرہ میں آباد لوگوں کے بارے میں دنیا کی کسی بھی زبان سے کہیں زیادہ اردو زبان میں لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریحان کے ناول میں بیانیہ بہت معروضی ہے۔ انہوں نے کتاب’’ایک غزل ، ایک کہانی‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شاعری کے مقابلے میں کہانیاں بہتر ہیں۔