ْاسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ، 3کا ر لفٹر گرفتار ، دو گا ڑ یا ں بر آمد

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وفا قی دارالحکو مت میںکار چوری کی روک تھا م کیلئیایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد حسن اقبال نے انچار ج کا ر سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگر انی وحیداحمد ، منظور الہی ،نا در علی ، زہر ے خا ن اے ایس آئیز و دیگرملازمان پر مشتمل دو پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ، تشکیلی ٹیمو ں نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کے خلاف گھیر ا تنگ کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایک پولیس ٹیم نے کا ر چور ظہور احمد ولد محمد افضل سکنہ ستو ڑہ تحصیل حو یلیا ں ضلع ابیٹ آ باد کو گرفتار کر کے ملزم سے دو چوری شدہ کیر ی ڈبے جن میں رجسٹر یشن نمبر CT-4213کر اچی مقدمہ نمبر 236مورخہ 25-05-2016بجر م 381-Aت پ تھا نہ سبز ی منڈی بر آمد ہو ا اور دوسرے کیر ی ڈبے پر بو گس نمبر پا یا گیا ، جس کے متعلق مزید تفتیش عمل میں لا ئی جا رہے ہے تا کہ اس اصل نمبر ٹر یس کیا جا سکے ، ایک اور کا رروائی کے دوران پولیس ٹیم نے دو کا ر لفٹر محمد اکر م ولد علی بہا در سکنہ خا لد کا لو نی موہڑ ہ چھپر راولپنڈی اورشہزاد ولد منصنف خا ن سکنہ قائد اعظم کا لو نی راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ، کا ر چوروں نے مقدمہ نمبر 59مورخہ16-02-2017بجر م 381-Aت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اسلام آ باد کی گا ڑ ی چوری کر نے کے علا وہ دیگر گا ڑ یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، جن کی بر آمد گی ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی چھا پے مار ے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیمو ں میںشامل افسرا ن و جو انو ں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہاکہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ACLC اسلام آبا د پولیس نے کار چوروں کو گرفتار کر کے اسلام آباد سے کار چوری کی وارداتو ں کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے جو کہ ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :