سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہے تو مسلم لیگ(ن) نظرثانی کی درخواست کیوں دے رہی ہے،رمیش لال

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اگر نواز شریف کے حق میں ہے تو مسلم لیگ(ن) نظرثانی کی درخواست کیوں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ماضی یاد کرکے ایسے بزدلوں کے ٹولے پر انحصار نہیں کرنا چاہیے جو مشکل وقت میں اس کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔

(جاری ہے)

رمیش لال نے کہا کہ مچھر کے کاٹنے پر رونے والوں کی بہادری کا پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بعد عابد شیر علی ان کے خلاف سلطانی گواہ بنیں گے۔ نواز شریف کو چاہیے کہ عابد شیر کو پٹا ڈالے اور اخلاقیات سکھائے کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے والد کا بھی نافرمان ہے۔ رمیش لال نے کہاکہ عدالت نواز شریف کو جھوٹا، بے ایمان اور کرپٹ قرار دے چکی ہے۔ یہ لیگیوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ندامت کی بجائے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔