الخد مت وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کی خدمات میں مصروف ہے۔میاں محمد اسلم

سفید پوش عوام صاحب ثروت اورفلاحی اداروں کے منتظرہیں فلاح وبہبود کے کاموں میں الخدمت سے تعاون کیا جائے ترلائی میں مواخات روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے ملک عبد العزیز، حامد اطہر، اظہر علی اور دیگر کا خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ الخدمت پاکستان کی سب سے بڑی این جی او ہے جس کی خدمات کا دائرہ 7 مختلف سیکٹرز میں پھیلا ہوا ہے۔ " الخدمت" تعلیم، صحت ، قدرتی آفات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، یتیم بچوں کی کفالت اور چھوٹے کاروبار قائم کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی ، ایمبو لینس سروس جیسی خدمات پورے اسلام آباد میں پھیلے ہوئے ہیں،الخد مت فاونڈیشن وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کی خدمات میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخد مت فاونڈ یشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ترلائی میں مواخات روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ملک عبد العزیز ، حا مد اطہر ، اظہر علی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔میاں محمد اسلم نے کہا الخدمت فاونڈیشن نے خد مت خلق کے حو الے سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حا صل کیا ہے اور اس کے رضا کاروں نے ہمیشہ نے دیانت داری اور خدا ترسی کے ساتھ عوام سے وصول ہونے والی رقم کو ضرورت مند، بیماروں، بیروزگاروں اور غریب و یتیم بچوں پر خرچ کیا ہے۔

میاں محمد اسلم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے سفید پوش عوام صاحب ثروت اورفلاحی اداروں کے منتظرہیں عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں الخدمت سے تعاون کیا جائے تاکہ مستحق افرادکی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے ۔