عوامی طاقت کی باتیں کرنے والوں کو وقت آنے پر دکھائیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہوتی ہے،آصف کرمانی

قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پیپلز پارٹی پہلے اپنا کچرا صاف کرے،بیان

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ عوامی طاقت کی باتیں کرنے والوں کو وقت آنے پر دکھائیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مخالفین کا " گیٹ نواز شریف آپریشن " بری طرح ناکام ھو گیا ۔ قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ھے۔ آصف کرمانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی پہلے اپنا کچرا صاف کرے،عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرتے رھے اور ایمپائر عمران خان سے ھاتھ کر گیا۔