Live Updates

لوڈشیڈنگ و پانامہ فیصلے پر تحریک انصاف ملاکنڈ کا وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 23 اپریل 2017 19:50

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) تحریک انصاف ملاکنڈ کے کارکنوں کا ایم این اے جنید اکبر اور ایم پی اے شکیل خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے ظفر پارک سے ملاکنڈپریس کلب بٹ خیلہ تک جلوس نکال کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لوڈشیڈنگ کے خلاف ’’وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دو‘‘اور’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے درج تھے جلوس کے اختتام پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر شکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز کی طرف سے خائن قرار دینے اور تین کی مزید تحقیق کی فیصلہ سے نواز شریف وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کا جواز کھو چکا ہے اس لئے فوری طور پر مستعفی ہوجائے تاکہ جی ائی ٹی کے سامنے پیش ہونے پرتحقیق کرنے والے ازادانہ تحقیق کرسکیں منتخب بلدیاتی کونسلرز ناصر خان، شاہد خان ، زاہد خان ، سکندر حیات ، امیر باچا، شاد محمد ،ڈاکٹر فضل محمد، جان شیر اور دیگر کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے انہوںنے کہا کہ ملاکنڈ میں گرمی شروع ہونے سے پہلے غیر اعلانیہ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے انہوںنے کہا کہ ملاکنڈ میں شیڈول سے اضافی لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام کو عمران خان کو ووٹ دینے کی سزا کے طور پر کیا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کی طرف سے ٹرانسفامرز سیاست انہیں قبول نہیں تھانہ اور بٹ خیلہ میں منظور شدہ گرڈ اسٹیشنوں کو جلد از جلد تعمیر کے عوام کو سہولیات فراہم کریں انہوںنے دہمکی دی کہ لوڈشیڈنگ اگر اسی طرح جاری رہی تو تاجروں اور دیگر سیاسی جماعتوں سمیت قومی سطح پر ایکسین اور اور ایس ڈی او کی دفاتر کا گھیراؤ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائید ہوگی انہوںنے کہا کہ 28 اپریل کو عمران خان کی کال اسلام اباد مظاہر ہ میںملاکنڈ سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات