شانگلہ ، میدانی علاقوں میںچوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ،شاہراہ قراقرم سمیت شانگلہ کے مین ولنک روڈوں پر سلائیڈنگ ،مسلسل بارشووں سے دریائوں برساتی نالوں میں پانی کے بہائومیں مسلسل اضافہ

اتوار 23 اپریل 2017 19:50

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) شانگلہ کے میدانی علاقوں میںچوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، بالائی علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، شاہراہ قراقرم سمیت شانگلہ کے مین اور لنک روڈوں پر سلائیڈنگ ہوئی، مسلسل بارشوں سے الپوری کے لوئی خوڑ۔

(جاری ہے)

کانا کے خان خوڑ،امنوی خوڑسمیت دیگر دریائوں اور برساتی نالوں میں پانی کی بہائومیں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، وادی میں یخ بستہ ہوائوں نے ڈیرے ڈال دئے ہیں موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے،مسلسل بارشوں سے 2010جیسے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،صوبائی حکومت نے ریڈالرٹ جاری کردیا ہے ،شانگلہ میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے لوگوںنے کمبل اورسویٹر کا ستعمال دوبارہ شروع کردیا ہے۔شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے،مسلسل بارشوں سے شاہراہ قراقرم پر مختلف جہگوں پر سلائیڈنگ کے اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے سلسلے کو پیرتک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :