شانگلہ جماعت اسلامی شانگلہ کا اجتماع 30،ْاپریل کو بشام میں منعقد ہوگا

اتوار 23 اپریل 2017 19:50

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) شانگلہ جماعت اسلامی شانگلہ کا اجتماع 30،ْاپریل اور یکم مئی کو بشام میں منعقد ہوگا،صوبائی قیم عبدالواسع اجتماع سے خطاب کریں گے،جنرل سیکرٹری حاجی شیرآمان،جماعت اسلامی ضلع شانگلہ کے ارکان ،امیدواران ورکنیت اور کارکنان کا دو روزہ اجتماع 30،ْاپریل یکم مئی بروز اتوار اور پیر کو بمقام بشام منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

درس قران کریم اور درس احادیث کے اہتمام کے علاوہ مختلف سیاسی وذہبی امور پر بھی بحث کی جائے گی اجتماع میں رجسٹریشن کا اغاز سہ پہر 3بجے شروع ہوگی۔اور یکم مئی کو امیر ضلع شانگلہ مولانا نجم اللہ اختتامی خطاب فرمائیں گے قیم صوبہ عبدالواسع خصوصی دعوت پر شرکت کرکے خطاب کریںگے۔

متعلقہ عنوان :