صوبے میں کھیلوں کے میلے کا انعقاد خوش آئند ہے حکومت انڈر23یوتھ گیمز کے نام سے دوبار کھیلوں کے میلے منعقد کئے جس میںپورے صوبے سے 3ہزار مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،سکواش کے سابق عالمی کھلاڑی قمرزمان خان کی سپورٹس گالے میںشریک کھلاڑیوں میںکٹس کی تقسیم کے بعد میڈیاسے گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء)سکواش کے سابق عالمی کھلاڑی قمرزمان خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کے بڑے میلے کے انعقادپر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجود ہ حکومت کا یہ بڑا کارنامہ ہے کہ انہوں نے اپنی دورحکومت میں انڈر23یوتھ گیمز کے نام سے دوبار کھیلوں کے میلے منعقد کئے، جس میں تقریبا پورے صوبے سے تعلق رکھنے والے تین ہزار مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

وہ گذشتہ روز انڈر 23گیمز کے آخری مرحلہ انٹر ریجن سپورٹس گالے میں شریک کھلاڑیوں میںکٹس ، شوز اورریکٹ وغیرہ کی تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سکواش کے میدان میں ہماری کچھ ٹارگٹس ہیں جوکہ جلد ہم اس کو اچیو کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکواش ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، اسوقت سکواش کے اکیڈمیوںمیں سینکڑوں مرد و خواتین کھلاڑی بھر پور انداز میں کھیل رہے ہیں۔

جن کیلئے ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرامشن ہے کہ سکواش کو ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ،کیونکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ اور کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور خیبر پختونخوا حکومت کا مشکور ہے جن کی بدولت یہاں پر نہ صرف سکواش بلکہ مختلف کھیلوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔