پشاور ، پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار،چھینے گئے 10 موبائل، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

اتوار 23 اپریل 2017 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر میں عرصہ دراز سے سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گروہ کو بے نقاب کرکے چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گرفتار ملزمان سٹی سرکل کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ پشاور کے کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے تھانہ جات کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیںگرفتار ملزموں نے ابتداعی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹریٹ کرائم کے وارداتوں کا سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خا ن کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی قیادت میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان ،ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اعجاز اللہ،ایس ایچ او تھانہ یکہ توت واجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیموںنے تھانہ بھانہ ماڑی اور یکہ توت میں مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران5 رکنی بدنام زمانہ رہزن اورموبائل سنیچرز گروہ(1)بابر سلطان ولد تاج محمد سکنہ ڈاگ حسن خان (2)عبد اللہ ولد خورشید سکنہ شاہ قبول (3)نعمان ولد نور خان سکنہ دورہ روڈ (4)علی نواز ولد عبدالرب سکنہ بھانہ ماڑی (5) امجد ولد احسان اللہ سکنہ سردار احمد جان کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چھینے گئے 10 عدد موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول 30 بور14 عدد کارتوس اور ایک موٹرسائیکل زیمکو برآمد کرلیا گرفتار ملزمان پشاور کے کئی تھانہ جات کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیںاور ابتداعی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :