وزیراعظم ملزم ہیں، استعفیٰ دیکر جے آئی ٹی میں پیش ہوں: چودھری شجاعت حسین، سراج الحق، پرویزالٰہی
کسی جج نے صادق و امین قرار نہیں دیا، چیف جسٹس جے آئی ٹی کی شفافیت یقینی بنائیں، 15روزہ کارکردگی رپورٹ پبلک کی جائے جماعت اسلامی کو پانامہ پر گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دینے کیلئے چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں وفد پیر کو منصورہ جائے گا: مشترکہ پریس کانفرنس
اتوار 23 اپریل 2017 19:43
(جاری ہے)
دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، ایس ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور میاں منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو، دو سینئر وکلاء پر مشتمل 4 رکنی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو جے آئی ٹی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے گی، پانامہ کے ایشو پر گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دینے کیلئے چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں اعلیٰ رہنمائوں کا وفد پیر کو منصورہ جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے سراج الحق اور دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اختلافات بھلا دینے چاہئیں، نوازشریف کو پہلے ہی مستعفی ہو جانا چاہئے تھا، تمام ججوں نے دراصل ایک ہی فیصلہ دیا ہے، ہماری امیر جماعت اسلامی سے ملاقات بہت مفید رہی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اتحاد کے ایجنڈا پر کسی کو اختلاف نہیں، تمام جماعتیں کرپشن کے خلاف متفق اور اتحاد بنانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ حکمران ڈھول اور مٹھائیاں ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں، پورا فیصلہ سنا نہیں اور ڈھول بجا دئیے مٹھائی تقسیم کر دی، جب فیصلہ پڑھا تو ڈھول، مٹھائیاں اور قوم سے خطاب سب غائب ہو گئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پانامہ کیس پر اپوزیشن کے مشترکہ ٹی او آر کی تشکیل میں چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور کامل علی آغا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آمد پر پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ام المسائل ہے، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ کے وکلا کی مشترکہ ٹیم کا اعلان جلد ہو گا، جے آئی ٹی دہشت گردوں کے خلاف بنائی جاتی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو ملزم قرار دیتے ہوئے انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.