بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا ، شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں ہورہی ہے ایک صوبے میں نہیں ، کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے

وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا ، لوڈشیڈنگ تو پورے پاکستان میں ہورہی ہے ایک صوبے میں نہیں ، شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ پورے ملک میں ہورہی ہے ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل ادانہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا ،آج دوپہر ایک بجے بجلی کی ڈیمانڈ17399میگاواٹ تھی اور آج بجلی کی کل پیداوار 12948میگاواٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ میٹر لگائیں بجلی چوری نہ کریں یہ بہتر طریقہ ہوگا اس سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئے گی ، جو لوگ بجلی چوری کرتے ہیں ہم ان کو بجلی نہیں دیں گے بلکہ مزید مشکلات میں پھنسیں گے ۔ وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا ، لوڈشیڈنگ ایک صوبے میں نہیں پورے پاکستان میں ہورہی ہے ،غیر اعلانیہ نہیں بلکہ شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :