Live Updates

عمران خان کی سیاست تضادات کا مجموعہ ہے، قول و فعل میں بھی تضاد ہے، رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست تضادات کا مجموعہ ہے۔ ان کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب دادو میں لیاقت جتوئی کے پاس آئے جو کرپشن اور کرائم میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے نواز شریف بچ جاتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان مک مکا بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جہاں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے کل دادو میں عمران کے جلسے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان کی تلاشی لیں اور پتہ کریں انہوں نے نواز شریف کو بچانے کے لئے کتنے پیسے لئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات