صوبائی وزیر تعلیم نے لطیف آباد نمبر 2 میں اسٹاف روم کی چھت کا پلستر گرنے کا نوٹس لے لیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول لطیف آباد نمبر 2 حیدر آباد کے اسٹاف روم کی چھت کے پلستر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکولز پرائمری حیدر آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں کہ آیا جب مذکورہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا تھا تو پھر اس مخدوش عمارت میں تدریسی سرگرمیاں کیوں منعقد کی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متعدد بار یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مخدوش یا خطرناک عمارتوں میں تدریسی سرگرمی نہ کی جائے اور اگر ایسا کیا گیا تو متعلقہ تعلیمی ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے ایک بار پھر تنبیہہ کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالی جائیں اور کلاسز محفوظ جگہہ پر منعقد کی جائیں۔اگر اسکول کی عمارت مخدوش یا خطرناک ہے تو فوری طور پر متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :