الخدمت کراچی کے تحت فیڈرل بی ایریا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا

مریضوں کو جنرل اوپی ڈی ،سانس کی نالی ،پھیپڑوںکے ٹیسٹ،ہڈیوں کے ٹیسٹ بلڈ پریشر ،شوگر ٹیسٹ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) الخدمت کراچی کے شعبہ پرائمری ہیلتھ کے تحت الخدمت میڈیکل سینٹر (مسجد نعمان)بلاک 16فیڈرل بی ایریاکراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری میڈیکل کیمپمیں مریضوں کو جنرل اوپی ڈی ،سانس کی نالی ،پھیپڑوںکے ٹیسٹ،ہڈیوں کے ٹیسٹ بلڈ پریشر ،شوگر ٹیسٹ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ سے سیکڑوںمریضوں نے استفادہ حاصل کیا،کیمپ میں الخدمت کے ماہرڈاکٹروں نے آنکھوں‘شوگر،بچوں کے امراض اورعام امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیںدوائیں تجویز کیں۔ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات بھی موقع پر ہی مفت فراہم کی گئیں ۔ الخدمت کراچی کے فری میڈیکل کیمپ پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر، مصباح الدین بیگ اورالخدمت فری میڈیکل کیمپ کے انچارج بشارت حسین و دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمنعم ظفر نے کہا کہ الخدمت اللہ کی رضا کے لیے اس کے بندوں کی مشکلات کم کرنے کے جذبہ سے میدان عمل میں ہے، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا ولین فریضہ ہے ،فری میڈیکل کیمپ کراچی کے پوش اور مضافاتی بستیوں کے رہائشی سفید پوش لوگوں کو ان کی دہلیزپر طبی سہولیات پہنچا نے کا ذریعہ ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کی زندگی بچائی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے الخدمت اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔ ا نہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کے کاموں میں تعاون کریں تاکہ سفید پوش افراد کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :