جیکب آباد، زمین کے تنازعہ پر کھوسہ اور لاشاری برادری میں تصادم ، صحافی سمیت 4افراد زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) جیکب آباد کے قریب زمین کے تنازعہ پر کھوسہ اور لاشاری برادری میں تصادم ، صحافی سمیت 4افراد زخمی، صحافیوں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ دوڑ میں زرعی زمین کے تنازعہ پر کھوسہ اور لاشاری برادری کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں صحافی شفقت کھوسو سمیت خاوند بخش کھوسو، منیر احمداور سعید احمد لاشاری زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو مقامی اسپتال لایا گیا اور علاج کے بعد فارغ کیا گیا، حدود کی پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف این سی داخل کردی ہے، تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی، سلیم اختر بھٹی، زاہد حسین رند،نین بھٹی، ذوالفقار اچکزئی، سید وسیم عباس، لیاقت بروہی، عباس سومرو، عبدالغنی کھوسو، وکی کمار اور دیگر نے صحافی شفقت کھوسو پر حملہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نااہلی کے باعث تصادم ہوا ہے ایس ایچ او تھانہ کریم بخش کھوسو نے صحافی پر حملہ کرنے والوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ایس ایچ او تھانہ کریم بخش کو ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :