جیکب آباد، تحریک انصاف کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف سکھر ریجن کے جوائنٹ سیکریٹری راز خان پٹھان نے تحریک انصاف کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر پٹھان ہاوس میں 21پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی، غلام حسین مستوئی اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر پارٹی کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین عمران خان سمیت تمام پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کے منشور پر مکمل عمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے پارٹی کی بنیاد رکھی ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد پاکستان میں تبدیلی لائیں گے اور اس تبدیلی کے لیے پوری قوم کو عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :