جیکب آباد،پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،قومی شاہراہ پر دھرنا ٹائر نذر آتش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںپیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلع جنرل سیکریٹری محمد عارف دایو، رحمت اللہ کھوسو، عمران لغاری، قمر بانو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس ضلع دفتر سے نکالا گیا، جلوس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے جلوس نکال کر قومی شاہراہ پر پہنچ کر دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کئے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت نعریبازی کی،بعدازاں مظاہرین ڈی سی چوک پر پہنچے جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ذیادتیاںکررہی ہے سندھ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کی معیشت تباہ ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ قیامت خیز گرمی میں 16سی18گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، رہنماؤں نے مملکتی وزیر عابد شیر علی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں بصورت دیگر ان کو سندھ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔