جیکب آباد،جے یوآئی کی مجلس عمومی کا اجلاس، مردم شماری کے متعلق لیکچر دیا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) جے یوآئی کی مجلس عمومی کا اجلاس، مردم شماری کے متعلق لیکچر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی مجلس عمومی کا اجلاس صدر مولانا عبدالجبار رند کی صدارت میں مکی مسجد میں ہوا ،اجلاس میں مہمان خاص جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اہم مسئلہ ہے اس میں صحیح حصہ نہ لینے کی وجہ سے بڑی آبادی مردم شماری میں شامل نہیں ہوسکے گی ،انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک سائنس ہے جس سے ترقی کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے ،مالیاتی ایوارڈ ، ملازمتیں، صحت، تعلیم، اسمبلیوں میں نشستیں، یونیورسٹیوںم کالجز اور اسکولوں کی تعداد،آبادی کے لحاظ سے تعمیر اور ترقی کے لیے فنڈز، شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی سمیت بنیادی سہولیات اور ان کے حقوق ملتے ہیں اس لیے تمام سیاسی،دینی تنظیموں ،سول سوسائٹی ، ٹریڈ یونین کے نمائندوں کو مردم شماری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالجبار رند نے کہا کہ گذشتہ مردم شماری میں سازش کے تحت سندھ کے گھروں اور لوگوں کی تعداد کو کم دکھا کر سندھ کے قومی وجود ، معیشت، تہذیب، ثقافت اور زبان کو نقصان پہنچایا گیا، سول سوسائٹی کے پروفیسر اکبر ابڑو نے کہا کہ جو سندھ میں رہتا ہے سندھ میں کماتا، کھاتا ہے وہ زبان کے خانے میں سندھی لکھائے ، بیوپاری رہنما حاجی عباس بلوچ نے کہا کہ سندھ کے خلاف سازش کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کا وقت آچکا ہے ہم سب کو ملکر مردم شماری مہم کو کامیاب کرنا ہوگا ،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس کو کامیاب کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ،ہر اس شخص کو اس میں کردار ادا کرنا ہے جو اپنے مستقبل کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے،اجلاس سے مولانا عابد ابڑو، حافظ محمد رمضان سومرو، حافظ عبدالغفار جکھرانی،ڈاکٹر آفتاب کھوسو، امام بخش جتوئی، محمد موسی ٰ مہر ، تاج محمود امروٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :