ضلع عمرکوٹ میں تقریبا 1471 ملین روپے کے 49 ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ، ڈاکٹر کھٹو مل جیون

اتوار 23 اپریل 2017 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ میرپورخاص کے ضلع عمرکوٹ کو جلد گیس کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔ اس کے علاوہ میرپورخاص میں پبلک اسکول کو بھی ترجیحاتی بنیاد پر تزئین و آرائش کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو عمرکوٹ میں عمادین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا. ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تحت عمرکوٹ میں 49 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی کل مالیت تقریبا1471 ملین روپے ہے جس میں سے تقریباّّ 1006 ملین روپے جاری ہوچکے ہیں جبکہ ابتک 700 ملین روپے ان منصوبوں پر خرچ بھی کئے جاچکے ہیں. اس کے علاوہ ضلع میں جاری 8منصوبے ایسے ہیں جن کو 100 فیصد فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور یہ منصوبے جون 2017 تک مکمل کر لئیجائے گی. ڈاکٹر کھٹومل جیون نے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ 49 اسکیموں میں سے محکمہ ثقافت کی 1،محکمہ تعلیم کی 5،صحت کی 1،آبپاشی کی 4،قانون کی 1،محکمہ بلدیات کی 2،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی10، محکمہ رورل کی 3، محکمہ کھیل کی 2اور محکمہ ورکس کی 19اسکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کھٹومل جیون نے مزید کیا کہ کے کچھ لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت اور عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سیخوفذہ ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارہ لے رہئیہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اگلے الیکشن میں پی پی پی کو ملک کے چاروں صوبوں میں کامیاب کر وائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :