شیعہ علماکونسل کی صوبائی کونسل کا دورہ روزہ اجلاس 13مئی کو جامعہ زینبیہ میں طلب

اتوار 23 اپریل 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) شیعہ علماکونسل کی صوبائی کونسل کا دوروزہ اجلاس 13مئی کو جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کریں گے، جبکہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی خطاب ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب کے ڈویژنل،ضلعی اورجنرل سیکرٹری ، نامزد ارکان صوبائی کونسل اور صوبائی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ذوالفقار حیدر نے کہا کہ رواں تنظیمی دورانیے میں صوبائی کونسل کاپہلا اجلاس ہوگا۔جس میں تنظیم، سیاسی،اور قومی امور پر پالیسی کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔