ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کے موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا ،تین کیمپس کی ٹیموں نے حصہ لیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کے موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں تین کیمپس کی ٹیموں نے حصہ لیااور چھ میچ کھیلے تمام میچز پانچ اوورز پر مشتمل تھے، فائنل میچ ایس۔ایم۔ایس کیمپس اور فضل کیمپس کے درمیا ن کھیلا گیاجو ایس۔ایم۔ایس کیمپس نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے طلبا وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ اتوار کے روز ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کے مہمان خصوصی ایس ۔پی سٹی (ٹریفک) آصف صدیق تھے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر ا یس ۔پی سٹی آصف صدیق نے ایس۔ایم۔ایس کیمپس کی ٹیم کو وننگ ٹرافی دی اورفضل کیمپس کی ٹیم کو رنراپ کی ٹرافی دی اور میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور شیلڈز دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف صدیق نے طلبا وطالبات اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کی یہ کاوش خوش آئند ہے کہ وہ نوجوانوں کو آئوٹ ڈور گیمز کی طرف لا رہا ہے۔ نوجوانوں کو موٹر بائیک چلاتے ہو ئے احتیاط سے کام لینا چاہیے اور تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ ٹریفک سے متعلق جو سبق نصاب میں شامل کیا گیا ہے اسے طلبا و طالبات کو لازمی پڑھائیں اور سا تھ ساتھ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں میں ورکشاپس کا انعقاد کروائیں۔

اس موقع پر ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ کے ایم،ڈی کلیم حفیظ نے ایس۔پی سٹی( ٹر یفک) آصف صدیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے تقریب میں شرکت کر ہمیں اور ہمارے ادارے کو عزت بخشی ہے جو ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ کلیم حفیظ نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ نوجوان طلباء و طالبات کو آوٹ ڈور گیمز کی طرف لانے کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔ چونکہ ٹیکنالوجی کی بھر ما ر کی وجہ سے نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور ہوتے جا رہیں اور اس وجہ سے نوجوان نسل کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ کلیم حفیظ نے مزید کہا کہ ہم ناسا گروپ آف انسٹیٹوٹ میں اس تعلیمی سال سے طلباء و طالبات کے لیے کھیلوں کا باقاعدہ وقت مخصوص کریں گے۔

متعلقہ عنوان :