Live Updates

عمران خان اورانکی جماعت خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہے،ان سے حساب 2018میںلیاجائیگا،امیر مقام

وزیراعظم سے استعفیٰ کے طلبگارپہلے اپنے گریبان میں جھانکھیں،نیب نے تخریب انصاف کے سپیکرکیخلاف کاروائی کاآغازکردیاہے تاہم اخلاقاًسپیکرصاحب کوعہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے،مشیر وزیراعظم امیر مقام

اتوار 23 اپریل 2017 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان اورانکی جماعت خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہے،ان سے حساب 2018میںلیاجائیگا۔ جب موقع تھاتواقتصادی راہداری پر انگلیاںاٹھاتے تھے اوراسکے خلاف عدالت سے رجوع کیاجارہاتھا،تخریب انصاف والوںکاجب آخری سال آپہنچاتواب گدھوںکی معاہدوںکیلئے دودرجن وزراء اپنے رفقاء سمیت چائناچلے گئے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ کے طلبگارپہلے اپنے گریبان میں جھانکھیں،نیب نے تخریب انصاف کے سپیکرکیخلاف کاروائی کاآغازکردیاہے تاہم اخلاقاًسپیکرصاحب کوعہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ خیبربینک کے ایم ڈی نے پورے صوبائی حکومت اوروزیرخزانہ کوملزم نہیںمجرم قراردیامگرخان صاحب نے ان چہیتوں سے کبھی استعفیٰ کامطالبہ نہیںکیا،شاہراخان کے دھرنوںاوردھمکیوںسے وزیراعظم کبھی استعفیٰ نہیںدیںگے،بیلٹ کی طاقت سے آئے اور عوام نے منتخب کیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشہرہ میںاختیارولی کی رہائشگاہ پراورصوابی میںسجادمرغزکی رہائشگاہ پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان بیلٹ کی مددسے منتخب نہیںہوسکتے تاہم شیروانی پہننے کیلئے شارٹ کٹ کا راستہ اپنارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوامیںعوام کی بھرپوراستقبال نے واضح کردیاکہ خیبرپختونخواکے عوام نوازشریف کوایک بار پھربیلٹ کے ذریعے وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب کریںاورنوازشریف کوچاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماراایجنڈاخوشحالی اورترقی ہے جبکہ تخریب انصاف والوںکاترقی کی راہ میںرکاوٹ ڈالناجس میںانہیںہمیشہ منہ کی کھانی پڑیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات