ْپانامہ فیصلے کی خوشی میں ،قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹائونز کی سطح پرتقریبات کا انعقاد

بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے منوں کے حساب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے

اتوار 23 اپریل 2017 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پانامہ فیصلے کی خوشی میں اورقیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹائونز کی سطح پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا ، بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے منوں کے حساب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پانامہ فیصلے کی خوشی میں جشن منانے کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا ۔ گزشتہ روز ٹائونز کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ لاہورمیں ٹائون ہال سمیت تمام ٹائونز میں تقریبات منعقد ہوئیں جہاں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دروازی عمر کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔