یوم عالمی کتب کے موقع پر ایگریکلچر کالج اور بولان میڈیکل کالج میں آگاہی واک

اسمبلی اجلاس میں نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر پیش کریں گے، ڈاکٹر شمع اسحاق

اتوار 23 اپریل 2017 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 14دن مکمل۔ لیکن تاحال نئے میڈیکل کالجز کی فعالیت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہا۔ کیمپ میں موجود بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جائز حقوق کی خاطر اپنی جہد جاری رکھیں گے کیونکہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے اور ہم حکمران طبقے کو کبھی بھی طلباء اور طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

کیمپ میں آئے نیشنل پارٹی کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے کہا کہ ان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کالجز کی فعالیت کے لئے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اور آئندہ ہوئے والی اسمبلی اجلاس میں نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر پیش کریں گی۔ کمیپ میں موجود طلباء نے بلوچستان کے تمام سماجی اور سیاسی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں کیونکہ اس مسئلے کا تعلق براست بلوچستان کے مستقبل سے ہے۔

کیمپ میں بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی رہنماؤں، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی کے عہدارں، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ چیرمین مہیم بلوچ سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کر کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

علاواں ازیں کتابوں کے عالمی دن کے مناسبت سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ اور بولان میڈیکل کالج میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے واک کی قیادت بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے پرنسپل سر اسلم نیازی ارو بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین رشید کریم بلوچ نے کی۔

اور بولان میڈیکل کالج میں آگاہی واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر شاہ محمد مری، ڈاکٹر لال خان کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر اختر ملگانی، زرک بلوچ آور ڈاکٹر یونس بلوچ نے کی۔ اس کے علاوہ بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور براہوی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلوچی اور براہوی زبانوں کے نام مور ادبی شخصیات سید ظہور شاہ ہاشمی اور جبار یار کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچی اور براہوی ڈیپارٹمنٹ کے استاتذہ اور دانشوروں نے سید ظہور شاہ ہاشمی اور جبار یار کی جدوجہد و زندگیوں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :