جائیداد کے تنازعہ پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل ، برادر نسبتی کو زخمی کر دیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) جائیداد کے تنازعہ پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل جبکہ برادر نسبتی کو زخمی کر دیا ، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لنک روڈ پر فیصل نامی شخص نے جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا ماموں عبد الرزاق جاں بحق جبکہ برادر نسبتی زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :