ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر پیرس سے آنیوالے مسافر کو گرفتارکر لیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے جعلی دستاویزات پر پیرس سے آنے والے مسافر کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے بلیک لسٹ ہونے پر دوسرے نام سے پاسپورٹ بنوایا رکھا تھا۔ ملزم نے جعلسازی سے اپنے پاسپورٹ کے بائیو ڈیٹا والا صفحہ تبدیل کرلیا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔