وزیر اعظم نے وفاقی کلابینہ کی توانائی کی کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس (آج )دوبارہ طلب کرلیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی کلابینہ کی توانائی کی کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز دوبارہ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈ شیڈنگ سے متعلقہ امور پر غورکیا جائے گا۔اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزارت پانی وبجلی ،پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزراء اور دونوں محکموںکے حکام اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔