ڈاکٹر ارشا د کی بطور چیئرمین ایف بی آر از سر نو تعیناتی کی منظوری

اتوار 23 اپریل 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) حکومت نے ڈاکٹر ارشا د کی بطور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو از سر نو تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ڈاکٹر ارشاد کو 66دن کے لئے دوبارہ بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان لینڈ ریو نیو سروس گریڈ 22کے ڈاکٹر ارشاد60سال کی عمر کو پہنچنے کر ہفتہ کے روز ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد کی از سر نو تعیناتی کے لئے وزیر اعظم کو سمری ارسال کی گئی تھی۔ بجٹ کے موقع پر چیئرمین کی تبدیلی سے تیاریوں میں مشکلات ہو سکتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :