کر پشن کے خلاف جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگی‘چوہدری محمدسرور

کر پٹ لوگوں کی وجہ سے پاکستان مسائل او ر بحرانوں کا شکا ر ہو چکا ہے ملک میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے

اتوار 23 اپریل 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف جنگ اسکے مکمل خاتمے تک جاری رہیگی،کر پٹ لوگوں کی وجہ سے پاکستان مسائل او ر بحرانوں کا شکا ر ہو چکا ہے ملک میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے،تحر یک انصاف قوم کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل ہے،تبدیلی کی تحر یک ضرور کامیاب ہوگی ،ہم ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بننا چاہتے ہیں اور یہاں پر بسنے والے تمام مذاہب کے ان کے حقوق ملنے چاہیے ۔

وہ اتوار کے روز ماڈل ٹائون میں مسیحی برداری کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے چوہد ری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست اس ملک اور قوم کیلئے جس کیلئے ہم ہر طر ح کی قر بانیاں دے رہے ہیں اور ہم نہ صرف اس ملک کو کر پٹ لوگوں سے نجات دلائیں گے بلکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمران قائم کر کے سب کیلئے یکساں تعلیم ‘انصاف اور صحت سمیت تمام دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ تحر یک اور جنگ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک اس ملک سے کر پشن اور دیگر مسائل کامکمل خاتمہ نہیں کر دیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم تحر یک انصاف کا ساتھ دیتی رہے ہم قوم کو مایوس نہیں کر یں گے بلکہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلاکر عوام کو انکے تمام حقوق دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :