چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں بھی ماتحت عدالتوں میں اختیارات کی تقسیم کی منظور دے دی

اتوار 23 اپریل 2017 19:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے پنجاب بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی ماتحت عدالتوں میں اختیارات کی تقسیم کی منظور دے دی ہے اس بات کا فیصلہ ماتحت عدلیہ میں کام کی زیادتی اور انتظامی و پیشہ ورانہ امور میں عدم توازن کی بنیاد پر کیا گیا ہے اس حوالے سے ضلع راولپنڈی میں ماتحت عدلیہ کو انتظامی،جوڈیشل اور گارڈین پر مشتمل 3شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے سینئرسول جج ہر شعبے کے سربراہ ہوں گے اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے نوٹیفکیشن نمبر 73/RHC/SCJJکے مطابق انتظامی شعبے کے نگران سینئر سول جج ضلعی سطح پرڈائریکٹوریٹ افسران کے طور پر کام کریں گے اوریومیہ بنیادوں پر معلومات و رپورٹس مرتب کر کے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ لاہور بھجوائیں گے اسی طرح انتظامی سینئر سول جج پراسس سرونگ ایجنسی ، بھرتیوں ، تقرریوں ، تبادلوں کے علاوہ ماتحت عدا لتوں کے انتظامی معاملات کے نگران ہو نے کے ساتھ آکشن ، لاوارث گاڑیوں ، جوڈیشل افسران کے پنجاب جوڈیشل فنڈ ،جوڈیشل عمارتوں، سکیورٹی کے معاملات ،اکائونٹس ، نقل برانچ، ریکارڈ روم ، بار اور بنچ کے مابین معاملات ،محکمانہ ترقیاتی کمیٹی ، سول اور سیشن عدالتوں کے بخشی خانوں کے امور کی نگرانی کے ساتھ سیشن جج اور ضلعی جوڈیشل افسران کے مابین بطور رابطہ افسر کردارادا کریں گے اسی طرح سینئر سول جج جوڈیشل وارڈ ایکٹ کے تحت تمام سول اورفوجداری مقدمات دوسرے ضلعی ہیڈ کوارٹرکی ماتحت عدالتوں کو مارک کر یں گے سول ، خوانگی و دیوانی مقدمات کے علاوہ دوالا ایکٹ (INSOLVENCY ACT)کے تحت ایسے مقدمات جو سینئر سول جج وگارڈین جج متعلقہ عدالتوں کو مارک کریں گے انہیںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کام کے دبائو اور زیادتی کے پیش نظر متعلقہ عدالتوں میں بھجوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :