وزیراعظم اپنے نادان دوستوں کی باتوں میں نہ آئیں اور اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں،ریاض فتیانہ

اتوار 23 اپریل 2017 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) عوام لیگ کے صدر ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے نادان دوستوں کی باتوں میں نہ آئیں اور اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں ،اگر وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایک ایس ایس پی کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں تو یہ ناممکن ہے ،عوام لیگ کے منشور میں معاشی خوشحالی ،فلاحی ریاست ،گڈ گورننس اورمیرٹ ،سماجی معاشی ،دفتری اورجوڈیشل انصاف ، آئین ،قوانین اور ریاستی اداروں میں اصلاحات ،حقیقی جمہوریت اورانسانی حقوق باوقار خارجہ پالیسی اور قیام امن کیلئے کردار سمیت دیگر شامل ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالقادر خلجی ایڈووکیٹ ،ندیم احمد محمدحسنی ایڈووکیٹ ،خادم حسین بنگلانی ،عبدالشاکر حسنی ،حقدار آزاد ،عزیز اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ ،مس نادیہ سلیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج ایک ادارہ ایسا نہیں جہاں عام آدمی کااحترام کیاجاتاہو اور اس کا وہاں کام بغیرکسی سفارش اور رشوت ہواہو ،جبکہ حکمران دعوے تو کرتے ہیں مگر اس پرعملدرآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں غربت کے خاتمے کی بجائے اس میں اضافہ ہواہے جبکہ غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ اب بھی موجودہ حالات کو بدلنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،ہماری پارٹی 2018کے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،پاکستان کی سلامتی کے خلاف جو بھی سازش میں مصروف ہو یا تھا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اپنے چند نادان دوستوں کی باتوں میں نہ آئے اور مدبرانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں انہوں نے بلوچستان کیلئے عوام لیگ کے 7اراکین پر مشتمل آئرگنائزنگ کمیٹی کااعلان بھی کیا جس کے ممبران عبدالقادر خلجی ایڈووکیٹ ،ندیم احمد محمدحسنی ایڈووکیٹ ،خادم حسین بنگلانی ،عبدالشاکر حسنی ،حقدار آزاد ،ممتاز حسین سیال ودیگر شامل ہیں جبکہ وکلاء ونگ کیلئے عزیز اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ ،خواتین ونگ کیلئے مس نادیہ سلیم ایڈووکیٹ ،سٹوڈنٹس وائس ،ہیومن رائٹس کے شعبوں کے ممبران کا بھی اعلان کیا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری نظام میں سب سے بڑی رکاوٹ بڑی سیاسی جماعتیں ہیں جو اس وقت اشرافیہ کے کنٹرول میں ہے اور وہ اس نظام میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے نہیں دے رہے انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا کے 7ممالک میں عوام لیگ کے یونٹس قائم ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کسی ایس ایس پی سے کرائی جائیں تو یہ ناممکن ہے اسی طرح نوازشریف کامعاملہ بھی ہے لہٰذا نوازشریف اپنے وقار اور عزت کو دیکھتے ہوئے اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :