آئندہ بجٹ میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے 200 آسامیوںکو شامل کیا جائے ،بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

اتوار 23 اپریل 2017 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ بجٹ میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے 2سو آسامیوںکو شامل کرکے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار کے مواقع فراہم کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میںبے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹرخلیق الزمان ، وائس چیئرمین ڈاکٹر شریف،صدر ڈاکٹر ایاز ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصدق ،پریس سیکرٹری ڈاکٹر ندیم ودیگر کاکہناتھاکہ اس وقت بلوچستان میں 6سو سے زائد ویٹرنری ڈاکٹر ز بے روزگاری سے دوچار ہے جبکہ ہر سال لسبیلہ یونیورسٹی اور ملک کے مختلف یونیورسٹیز سے سینکڑوں طلباء فارغ التحصیل ہوکر ڈگری حاصل کرتے ہیں مگر افسوس کہ حکومت کی طرف سے پوسٹ بجٹ میں ایک بھی آسامی ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور حکومت میں بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطالبے پر بجٹ میں 3سو آسامیاں شامل کی گئی تھی جن کو مرحلہ وار پر کرناتے 2012کے بجٹ میں 100پوسٹیں شامل کی گئی جب اس کے بعد اب تک کسی بھی بجٹ میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے کوئی بھی آسامی شامل نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 300آسامیوں میں سے صرف 150آسامیاں پر کی گئی ہے جبکہ 150اب بھی خالی ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئندہ بجٹ میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے 2سو آسامیوںکو شامل کرکے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار کے مواقع فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :