وزیراعلیٰ پنجاب کا د نیا نیوز گوجرانوالہ کے بیورو چیف ڈاکٹر جاوید اکرم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 23 اپریل 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے د نیا نیوز گوجرانوالہ کے بیورو چیف ڈاکٹر جاوید اکرم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوارخاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔