وزیراعلیٰ کا فیروزوالامیں زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اتوار 23 اپریل 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیروزوالامیں زیر تعمیر مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی بہتریں سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :