’’ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں میٹرو ٹرین کے منصوبے پر اعلی معیارسے کام ہو رہا ہے‘‘

چائنہ ریلوے، نورینکو کے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے پراجیکٹ منیجرکی وزیراعلی سے ملاقات میںگفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو چائنہ ریلوے، نورینکو کے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے پراجیکٹ منیجرذوپین فائی نے ملاقات کی۔ملاقات میں لاہوراورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے سول ورکس پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور منصوبے کے سول ورکس پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،چائنہ ریلوے، نورینکو کے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے پراجیکٹ مینجر ذوپین فائی نے پراجیکٹ کے سول ورکس کے اعلی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں میٹرو ٹرین کے منصوبے پر بہترین انداز میں اعلی معیارسے کام ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاک چین دوستی ، محبت اورخلوص کا غیر معمولی تحفہ ہے ،چین کے صدر ، وزیر اعظم اور حکومت نے یہ تحفہ پاکستان خصوصا لاہور کے عوام کو دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدت بخشنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورمنصوبے کے سول ورکس پر اعلی معیار کا کام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میٹروٹرین کا منصوبہ فن تعمیر ، شفافیت اور اعلی معیار کا عظیم شاہکار ہو گا اورعام آدمی کو عالمی معیار کی جدید ، تیز رفتار اور باکفایت سفری سہولتوںکی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجرثابت ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے اس عظیم تحفے کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :