نوازشریف کی زیر قیادت پاک چین لازوال دوستی عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ،چین کی ٹھوس بنیادوں پر ہونے والی ترقی کی اقوام عالم معترف ہے ،پاکستان ،چین کی ترقی کے ماڈل کو اپنانا چاہتا ہے،اقتصادی راہداری سے لے کر پاور و انفراسٹکچر کے منصوبے خوشحالی وترقی کی نئی نوید لا رہے ہیں ، ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان بین الااقوامی سطح پر اہم مقام حاصل کرے گا

حمزہ شہباز کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبروصوبائی سیکرٹری مسٹر لوژنگ شی کی قیادت میںآنیوالے 9رکنی وفد سے ملاقات پنجاب کی ترقی کو چین بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے چینی کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لوژنگ شی کی گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 18:50

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر قیادت پاک چین دوستی عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ہے چین کی ٹھوس بنیادوں پر ہونے والی ترقی کی اقوام عالم معترف ہے ہم چین کی ترقی کے اس نمونے کو اپنانا چاہتے ہیں،پاک چین اشتراک سے بننے والے اقتصادی راہداری سے لے کر پاور انفراسٹکچر کے منصوبے خوشحالی وترقی کی نئی نوید لا رہے ہیں ، ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان بین الااقوامی سطح پر اہم مقام حاصل کرلے گا۔

وہ اتوار کوماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ممبر اور صوبائی سیکرٹری مسٹر لوژنگ شی کی قیادت میںآنے والے 9رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اور دو طرفہ امور کی بہتر ی کے لئے یاد گارحیثیت رکھتے ہیں خود مختاری ،باہمی اعتماد اور محنت جسے آفاقی اصولوں پر مبنی یہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم چین کی تجربات سے استفادہ کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے چین کی ڈائیلاگ کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی ، علیحدگی پسند ی اور شدت پسند ی کی مذمت کرتے ہیں اورچین کو درپیش مسائل پر پاکستان اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،لوگوں کو گراس روٹ سطح پر ترقی ملنا ہی اصل بہتر ی ہے جس کا پنجاب میںبھی حالیہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ڈول ڈالا گیاہے ۔حمزہ شہباز نے 2014میں اپنے دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہاں مختلف ترقیاتی منصوبے دیکھنے اور دیہی علاقوں میں جانے کا موقع ملا آج وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب انہی خطوط پر ترقیاتی امور نمٹارہے ہیں اسی طرح چین کے اکنامک زون کیطرح پنجاب میں بھی صنعتی ترقی ہورہی ہے اور محنت ،ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ موجودہ حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل پیر ا ہے ۔

حمزہ شہباز نے چین کی کیمونسٹ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کو مفید قرار دیا تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے معزز مہما ن مسٹر لوژنگ شی اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہااور انہیں شاہی قلعہ لاہور کی پینٹنگ بطور تحفہ پیش کی اپنی گفتگو میں چین کی سنٹرل کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری مسٹر لوژنگ شی نے پاکستان میں تیزی سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کو چین بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، حمزہ شہبازکی عوام کے ساتھ محبت اور سیاسی ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے لئے حمزہ شہباز کی نوجوان قیادت ایک اثاثہ ہے ۔

کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری نے کہاکہ چین معاشرے میں یکساں ترقی کا خواہاں ہے جس میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ چین کی 2016میں سالانہ شرح نمو9فیصد رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقا ت اور کئی ایک دو طرفہ معاہدوںپر دستخط کو بڑی کامیابی قرار دیااور پارٹی ٹو پارٹی وفو د کی ملاقاتوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

پاکستان میں چین کے قونصل جنرل مسٹر لانگ ڈنگ بن اور ڈائریکٹر جنرل فارن افیئر ز مس ژہوہوئی نے بھی ان کی معاونت کی جبکہ صوبائی وزراء ذکیہ شاہنواز اور خواجہ عمران نذیر کے علاوہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک اور لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید اور مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔