شیخوپورہ، پولیس کانواحی گائوں گوبند گڑ میں قمار بازی کے اڈئے پر چھاپہ ،6قمار بازنقدی سمیت گرفتار

اتوار 23 اپریل 2017 18:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) صفدر آباد کے نواحی گائوں گوبند گڑ میں پولیس کا قمار بازی کے اڈئے پر چھاپہ 6قمار بازرنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے تاش کے پتے اور رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ صفدر آباد پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ گوبند گڑھ میں تاش پر جوا کھیلا جارہا ہے ،جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئی6جواریوں کوگرفتار کرکے تاش کے 52کارڈ،موبائل فونز اور 20ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ذرائع کے مطابق دو فرار ہونے والے جواریوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :