حلقہ پی پی9کی ہروارڈ کیلئے 50پچاس لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں،ملک ابرار

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)ایم این اے ملک ابراراحمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کیلئے حلقہ پی پی9کی ہروارڈ کیلئے 50پچاس لاکھ روپے کے فنڈز گلیوں،نالیوں کی تعمیر کیلئے مختص کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کیلئے الگ سے فنڈز رکھے گئے ہیں،اس کے علاوہ تمام کینٹ بورڈ ممبران کو ایک ایک ملین روپے کے فنڈز بھی دیے جائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے چکلالہ کینٹ بورڈ کے ممبران سے ایک میٹنگ میں کیا،میٹنگ میں وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کینٹ راجہ عرفان امتیاز،الحاج خالد بٹ،چوہدری خرم صدیق،چوہدری افتخار،محمد جمیل،چوہدری خرم شہزاد،ملک اظہرنعیم،راجہ پرویز،میاں ریاض،پرویز سہوتراشریک ہوئے ،اس موقع پر ممبران کینٹ بورڈ نے ایم این اے ملک ابرار کو کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے ناروا سلوک سے متعلق بتایا کہ عملہ تعاون نہیں کرتا،صفائی کے انتظامات میں بہتری لائی جائے، کینٹ میں جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ،پانی کی قلت کا مسئلہ بھی ہے،کینٹ کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے بعد فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پر ایم این اے ملک ابرار نے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں بہتری لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ کے علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں خانپور ڈیم فیز iiiمنصوبے پر جلد عملدرآمد ہوگا،کینٹ بورڈ عملہ کے تعاون کے حوالے سے اعلی حکام سے بات چیت کرئوں گا ،کینٹ کے سکولوں میں فیسوں کے اضافے کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف اور اسٹیشن کمانڈر ودیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرکے یہ مسئلہ حل کرائونگا،کینٹ بورڈ ہسپتال کی ایمرجنسی کو بہتر اور فعال کرینگے تاکہ کینٹ کے عوام کو علاج معالجہ کی بروقت سہولیات میسرآسکیں۔