چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ ، مصوری کا فائنل مقابلہ آج ہوگا

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مصوری کا فائنل مقابلہ آج)24 اپریل کوراولپنڈی آرٹس کونسل میںہوگا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہو نے والے مصوری کے مقابلے کے لیے آڈیشنز مکمل ہوگئے ہیں ۔مقابلے کے لیے راولپنڈی ڈویژن سے پانچ سو نوجوان آرٹسٹوں نے فارم جمع کروائے تھے جن کے آڈیشنز مکمل ہونے کے بعد فائنل رائونڈ میں پہنچنے والے آرٹسٹوں کے مابین مصوری کا فائنل مقابلہ (آج )9 بجے منعقد ہوگا جبکہ دن ایک بجے تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقدہوگی۔