سائنسدان تحقیقی کام ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مرتب کریں،محمد محمود

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدان تحقیقی کام ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مرتب کریں، خطہ پوٹھوار کی آب و ہوا پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے سائنسدانوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پھلوں کی زیادہ پیداوار کی حامل نئی اقسام متعارف کرائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بیرونی ممالک کے پھلوں پر بھی تحقیقی تجربات شروع کیے جائیں۔ کاشتکاروں اور نرسری کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کیلئے فارمر ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں مشینی کاشت کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ہم اپنی زرعی پیداوار کو دوسرے ملکوں کے برابر لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو کی ایسی نئی اقسام متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو کہ انڈسٹری کے معیار پر پورا اتریں۔