ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی سے رہائشی سہولیات پیدا ہوں گی ، ایم اے فاروقی

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)ایسوسی ایشن آف کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم اے فاروقی نے کہا ہے کہ ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی سے رہائشی سہولیات پیدا ہوں گی اور کم آمدنی والے طبقات بھی گھر کی سہولت باآسانی حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ایم اے فاروقی نے کہاکہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے مسائل اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز راولپنڈی چودھری حسن عباس نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایم اے فاروقی نے کہاکہ اس حوالے سے دیگر متعلقہ محکمہ جات ریوینو ، اینٹی کرپشن نیب راولپنڈی سے بھی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے مسائل اور مشکلات کے موضوع پر خصوصی سیمینار مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ریجن کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کے نمائندے شریک ہونگے ۔