مشرقی یوکرائن میںبارودی سرنگ کے دھماکے میں انٹرنیشنل مبصر ہلاک

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) شورش زدہ یورپی ملک یوکرائن کے مشرقی حصے میں یورپی تعاون و سکیورٹی کی تنظیم او ایس سی ای کا ایک مبصر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مبصرین کی موٹر گاڑی لوہانسک علاقے میں زیر زمین نصب ایک بارودی سرنگ کے ساتھ جا ٹکرائی۔ یورپی تنظیم OSCE کے موجودہ چئیر مین اور آسٹریا کے وزیر خارجہ سیباستیان کرٹس نے اس حادثے کی فوری تحقیق کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق تین سالہ یوکرائنی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :