بھارت میں دلت بہنوں پر انسانیت سوز تشددکا واقعہ سامنے آگیا

انتہا پسندوں نے پانی لینے کی پاداش میں دونوں خواتین کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) بھارت میں دلت بہنوں پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اونچی ذات کے علاقے سے پانی بھرنے پر انتہا پسند ہندوں نے دلت عورتوں کو برہنہ کرتے ہوئے شدید تشدد کا شکار بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں تازہ انسانیت سوز واقعے میں دو دلت بہنوں کو اونچی ذات کے علاقے سے پانی لینے کی شرمناک سزا دی گئی انتہا پسندوں نے پانی لینے کی پاداش میں دونوں خواتین کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا دونوں خاتون دہائیاں دیتی رہیں لیکن انتہا پسند شیطانی عمل سے باز نہ آئے بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنیں بھارت کی سماجی تنظیم سے منسلک ہیں۔

متعلقہ عنوان :