امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کا باقاعدہ قیام
تنظیم امریکہ میں پاکستان سے متعلق منفی رجحانات زائل کرے گی، امریکہ میں موجود پاکستانیوں کو سیاسی دھارے میں لانے کی کوشش کرے گی، چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد
اتوار 23 اپریل 2017 18:40
(جاری ہے)
تنظیم امریکہ اور پاکستانی عوام کے درمیان پائے جانے والی بداعتمادی اور باہمی اختلافات کو بھی ختم کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکن ڈیموکریٹس اور ریپبلکن سے نزدیکیاں بڑھاتے ہوئے انہیں قائل کریں گے کہ پاکستان خود سنگین دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ہے تو پھر پاکستان دہشت گردی کا ہم نوا کیسے ہوسکتا ہے ۔ پاکستان ایک امن کا خواہش مند ملک ہے اور پاکستانی عوام بھی بہرصورت امن چاہتی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے نیوریارک امریکہ میں گزشتہ دس برسوں سے سینئر کارڈیالوجسٹ کے طور پر پرائیویٹ پریکٹس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ( APPAC's)ایسے خیالات وتصورات کو اجاگر کرے گی جس سے تمام شہریوں کو یکساں حقوق دلوانے میں مدد لی جا سکے اور نسلی امتیاز کو ختم کیا جا سکے ۔ امریکی قوانین اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنظیم اس پر اپنا کام کرے گی ۔ ہمارا مقصد امریکن اور پاکستانیوں کے درمیان بڑھتے فاصلوں کو کم کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے کام کرنا ہے تاکہ دونوں اقوام ایک دوسرے کے خیالات اور مذہبی رسومات کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت کریں اور اپنے تعلقات استوار کریں ۔ تنظیم کا سب سے بڑا مقصد ان سیاسی امیدواروں کی حمایت کرنا ہے جو اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور انسانی حقوق کیلئے رنگ ونسل سے مبرا ہو کر کام کریں اور جو تعصب انگیزی کے نہ صرف خلاف ہوں بلکہ سخت نفرت کرتے ہوں ۔ تنظیم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سیاسی وسفارتی طور پر امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.