حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کے ملزم اور موت کے سوداگر ہیں ،عابد شیر علی کو پاگل خانے میں اپنے خرچے پر بھیجنے کو تیار ہوں ،اپنے لیڈر سمیت ان کا سارا کنبہ ہی چوروں کا ہے

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈاکا حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈانے کہا ہے کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کے ملزم اور موت کے سوداگر ہیں ،عابد شیر علی کو پاگل خانے میں اپنے خرچے پر بھیجنے کو تیار ہوں ،اپنے لیڈر سمیت ان کا سارا کنبہ ہی چوروں کا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا لیڈر ہی نہیں بلکہ پورا کنبہ ہی چوروں کا ہے ،حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کے ملزم اور موت کے سوداگر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی اور حنیف عباسی کو پاگل خانے اپنے خرچے پر بھیجنے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چوروں کو جے آئی ٹی کے سامنے ملزم کی حیثیت سے پیش ہونا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :