Live Updates

مخالفین کا " گیٹ نواز شریف آپریشن " بری طرح ناکام ہو گیا،عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرتے رہے اور ایمپائر عمران خان سے ہاتھ کر گیا،قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر آصف کرمانی

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مخالفین کا " گیٹ نواز شریف آپریشن " بری طرح ناکام ہو گیا،عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرتے رہے اور ایمپائر عمران خان سے ہاتھ کر گیا،قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ عوامی طاقت کی باتیں کرنے والوں کو وقت آنے پر دکھائیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہوتی ہے ،مخالفین کا " گیٹ نواز شریف آپریشن " بری طرح ناکام ہو گیا۔

قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انھوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پہلے اپنا کچرا صاف کرے۔ عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرتے رہے اور ایمپائر عمران خان سے ہاتھ کر گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات