وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس(آج) ہوگا

اجلاس میں بجلی کی پیداوار کے نئے منصوبوں پر پیشرفت،لوڈشیڈنگ سے متعلقہ امور پرغور کیا جائے گا،وزارت پٹرولیم کے حکام توانائی کے منصوبوں کو تیل اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس(آج)پیر کو ہوگا،جس میں بجلی کی پیداوار کے نئے منصوبوں پر پیشرفت،لوڈشیڈنگ سے متعلقہ امور پرغور کیا جائے گا،وزارت پٹرولیم کے حکام توانائی کے منصوبوں کو تیل اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا ہے،یہ وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا مسلسل تیسرا اجلاس ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا جبکہ گذشتہ اجلاس میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایات پر عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف اجلاس کو بجلی کے نئے منصوبوں کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت پٹرولیم کے حکام توانائی کے منصوبوں کو تیل اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔…(خ م+رڈ)