یم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا کر حکومت کے مخالفین کے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ہے ، چوہدری رفعت

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وڈپٹی مئیر اسلام آبادچوہدری رفعت نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر تاریخی فیصلہ سنا کر حکومت کے مخالفین کے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ہے ، نوازشریف عوام کے مینڈیٹ سے وزیراعظم بنے ہیںانہیں کوئی جھوٹے الزامات اور اخباری تراشوں کے سہارے پر اقتدار سے الگ نہیں کر سکتا،پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی ہے اور ملک میں ریکارش تعمیرو ترقی کرائی ہے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اب تحریک انصاف کی قیادت کو الزام تراشی سے توبہ کرتے ہوئے قو م سے معافی مانگنی چاہئیے ، انہوں نے کہا ہے وزیراعظم محمد نوازشریف کو اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر سرخرو کر دیا ہے پاکستان کی عوام بھی ان سے محبت کرتی ہے اور یہی وجہ ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدملک بھر میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،مسلم لیگی رہنماء نے کہا ہے سپریم کورٹ کے پانامہ کے فیصلے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حمایت یافتہ اور منتخب وزیر اعظم کو نا اہل قرار دلوانے کی سازش ناکام ہو گی ہے۔ اب مخالفین اپنی بغلیں جہانکتے ہوئے ایک مرتبہ پھر استعفیٰ کی رٹ لگا رہے ہیں۔چوہدری رفعت نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے پاکستان اور پاکستانی عوام پر بے پناہ احسانات ہیں جن لوگوں نے ان کی مخالفت کی انکو اب ہوش میں آ جانا چاہیے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعداب تحریک ا نصاف کی قیادت کو چاہئے کہ وہ تعمیری سیاست کر ے اور تنقیدی سے توبہ کر لے اسی میں ان کی سیاسی زندگی کا دارومدارہے وگرنہ باشعور عوام آئندہ الیکشن میں انہیں بد ترین شکست سے دوچار کرینگے کہ و ہ اپنی آنیوالی نسلوں کو بھی سیاست کے میدانو ں سے دور رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔(توصیف)