اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ادب میں امن و آشتی کا پیغام"کے زیر عنوان دو روزہ قومی کانفرنس28۔اپریل کو شروع ہوگی

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںزبان و ادب کے ذریعہ 'یکجہتی اور ہم آہنگی "کے فروغ کے لئے "پاکستانی زبانوں کے ادب میں امن و آشتی کا پیغام"کے زیر عنوان دو روزہ قومی کانفرنس28۔اپریل کو شروع ہوگی۔ کانفرنس کے مباحثوں میں مرکزی توجہ چھ علاقائی زبانوں جن میںپنجابی ،ْ سندھی ،ْ پشتو ،ْ بلوچی ،ْ براہوی اور سرائیکی شامل ہیں کے فروغ پر ہوگی۔

سکالرز اورماہرین تعلیم علاقائی زبانوں کو قومی اتحاد کے لئے بطور آلہ تیار اور استعمال کرنے پر بحث و مباحثے کریں گے۔کانفرنس کے تیاریوں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ قومی اتحاد کے رشتے کو مضبوط بنانے میں زبان و ادب کے کردار کو اجاگر کرنا کانفرنس کا بنیادی مقصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کی واحد جامعہ ہے جو چھ علاقائی زبانیں سیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے یونیورسٹی کیمپس کو متحرک کرنے پر خصوصی توجہ دی اور نیم مردہ یونیورسٹی میں جان ڈال کر اس قومی جامعہ کو 'علمی ،ْ تحقیقی ،ْ ادبی اور ثقافتی' سرگرمیوں کا مرکز بنادیا جس کا واحد مقصد نئی نسل کو قوم و ملک کا نام روشن کرنے والے ہیروز کے کارناموں سے روشناس کرانا اور ان کی پیروی کی طرف راغب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے دن یونیورسٹی میں کوئی نہ کوئی علمی ،ْ ادبی و ثقافتی تقریب رونما ہورہی ہوتی ہے ،ْ ان تقاریب کے علاوہ اس عرصہ میں 19۔قومی و عالمی کانفرنسسز بھی منعقد کی جاچکی ہیں ۔اوپن یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قومی کانفرنس میں چاروں صوبوں کے ماہرین تعلیم ،ْ علاقائی زبانوں پر عبور رکھنے والے سکالرز اور دانشوروں کے علاوہ شعبہ پاکستانی زبانیں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ شرکت کریں گے۔ ۔۔۔(توصیف)